ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / میٹروکرایہ میں اضافہ کے خلاف’ آپ ‘ کرے گی ستیہ گرہ 

میٹروکرایہ میں اضافہ کے خلاف’ آپ ‘ کرے گی ستیہ گرہ 

Wed, 11 Oct 2017 00:22:39    S.O. News Service

نئی دہلی 10؍اکتوبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )منگل کو عام آدمی پارٹی میٹرو کرایہ میں اضافہ کے خلاف ستیہ گرہ شر وع کرے گی ۔ دہلی حکومت کی قیادت میں سخت مخالفت کے باوجودمیٹرو کرایہ میں اضافہ ہوا ہے۔ دہلی آپ سربراہ گوپال رائے نے کہا کہ کرایہ کی شرح میں اضافہ سے نجی ٹیکسی سروس اولا او راوبر جیسی غیر ملکی کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کی ایک منظم سازش ہے ۔ جن کی خدمات میٹرو سے کہیں زیادہ سستی ہوگی۔رائے نے کہا عام آدمی پارٹی کے رضا کاربدھ کو 4 بجے شہر کے تمام میٹرو اسٹیشنوں پر کرایہ میں بے تحاشہ اضافہ کے خلاف احتجاج و مظاہرہ کرے گی اور یہ احتجاج جمعرات تک جاری رہے گا۔ مرکزی شہری ترقیاتی وزارت کے دفتر کو کارکنوں کے گھیرا بندی بھی کی جائے گی ۔ نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے کہا کہ کرایہ کی بڑھتی ہوئی شرح نجی کمپنیوں’’ اولا‘‘ اور ’’ اوبر ‘‘ کو مالی فائدہ پہنچانے کی کوشش ہوگی ؛ کیونکہ اس کی سروس میٹرو سے سستی ہوگی ؛ لہذا عام آدمی پارٹی اس کے خلاف مؤثر طریقے سے اپنا احتجاج درج کرائے گی ۔ واضح ہو کہ آ پ لیڈروں نے دہلی اسمبلی میں بھی اس کے خلاف اپنی تشویش کا اظہا رکیا تھا اور اس کے خلاف ایک قرار داد پاس کیا کہ میٹرو کرایہ میں اضافہ عوام کی جیب پر ڈاکہ ہے ؛ لہذا اس کے نفاذ کو معطل کیا جائے ۔


Share: